قتل کا معمہ حل ،ایک ملزم کو گرفتار

قتل کا معمہ حل ،ایک ملزم کو گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ پپلاں ملک عبدالغفار سب انسپکٹر میاں ریاض اور انکی ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک اندوہناک اور پیچیدہ کیس کو کامیابی سے ٹریس کرتے ہوئے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے پپلاں کے علاقہ گھنگنانوالی والی کے شیر زمان نامی رہائشی کے قتل کا معمہ حل کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد کر لی ڈی ایس پی پپلاں کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں ملک عبدالغفار اور سب انسپکٹر میاں محمد ریاض نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پپلاں کے علاقہ گھنگنانوالی کے لاپتہ شہری شیر زمان کے قتل کے ملزم محمد شکیل کو گرفتار کر لیا ملزم نے ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اسے اپنے گھر آنے سے منع کرتا تھا جس کی رنجش پر اسے قتل کر کے نعش غیر آباد حویلی میں دفنا دی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش برآمد کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں