6 جواری گرفتار،27 ہزار، 5 موبائل فون، 5 موٹر سائیکل برآمد

 6 جواری گرفتار،27 ہزار، 5  موبائل فون، 5 موٹر سائیکل برآمد

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 6 جواری گرفتار، وٹک رقم 27 ہزار روپے سے زائد، 05 موبائل فون، 05 موٹر سائیکل برآمد۔۔۔

مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر امیر نواز خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 6 جواری بشیر احمد، محمد خان، عمران، دوست محمد، اعجاز، محرم خان کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 27310 روپے ، 05 عدد موبائل فون، 05 عدد موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں