سولہ سالہ نوجوان سناول علی غائب ہو گیا
شاہ پور صدر(نامہ نگار) تھانہ جھاوریاں کی حدود میں دوپہر دو بجے دوائی لینے کیلئے گھر سے جانے والا پندرہ سولہ سالہ نوجوان سناول علی غائب ہو گیا۔
اہل دیہہ کی کئی گھنٹوں کی تلاش کے باوجود بھی بچہ بازیاب نہ ہو سکا، بچے کے والد عنصر عباس نے بتایا کہ اس نے خضر آباد میں لائیو سٹاک کا رقبہ ٹھیکہ لے کر وہاں رہائش رکھی ہوئی ہے اس کا بیٹا دوائی لینے کے لئے نکلا مگر واپس نہیں آیا ۔ اس نے بہت تلاش کیا مگر بچہ نہیں ملا ۔ پولیس تھانہ جھاوریاں عنصرعباس کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد اعجاز کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا ہے ۔