نامعلوم افراد نے محنت کش کی بیوی اور دو بچوں کو اغواء کرلیا

نامعلوم افراد نے محنت کش کی بیوی اور دو بچوں کو اغواء کرلیا

کافی تلاش کے بعد بھی تینوں کاکوئی سراغ نہیں ملا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

شاہ پور صدر(نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پور سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایک محنت کش کی بیوی اور دو بچوں کو اغواء کرلیا ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی ، امیر حمزہ نے بتایا کہ وہ گذشتہ روز اپنے بہنوئی سے ملنے خوشاب گیا ہوا تھا اس کی بیوی اور ایک بیٹا عمر چار پانچ سال ، بیٹی عمر نوماہ گھر میں موجود تھے اس کے بھائی نے اسے فون پر بتایاکہ اس کی بیوی بچے گھر موجود نہ ہیں وہ فوری طور پر گھر واپس آیا اور کافی تلاش کے بعد بھی تینوں کاکوئی سراغ نہیں ملا ، پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے امیر حمزہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد فاروق کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے تاحال کوئی برآمدگی عمل میں نہیں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں