ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا چیک پوسٹ جہلم برج کے بیٹ ایریا کا اچانک معائنہ

ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ  پولیس کا چیک پوسٹ جہلم برج کے  بیٹ ایریا کا اچانک معائنہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس غازی عبدالرحمن کا پٹرولنگ چیک پوسٹ جہلم برج کے بیٹ ایریا کا اچانک معائنہ ۔

اس دوران عوام الناس میں ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی واک کی گئی اورٹریفک قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ بریفنگ کے دوران موٹر سائیکل پر ٹرپل رائیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدائت کی گئی اور دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، ڈی ایس پی غازی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ سفر کو محفوظ بنانے کیلئے قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے قوانین کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں