جعلی ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اندرون شہر بلاک نمبر16میں چیکنگ کے دوران ایک جعلی ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو روک کر جانچ پڑتال کی تو ملزم جس کا نام حسن محمد بتایا جاتا ہے نے اپنا سروس کار دکھاتے ہوئے خود کو ایس ایچ او ظاہر کیا مزید چیک کرنے پر سروس کار ڈ جعلی نکلا اور نہ ہی وہ محکمہ پولیس کا ملازم نہیں تھا، جس کے قبضہ سے دو عدد موبائلزاور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔