انچارج پولیس فاروقہ طاہر محمود سے فاروقہ پریس کلب کے ممبران کی ملاقات

انچارج پولیس فاروقہ طاہر محمود سے فاروقہ  پریس کلب کے ممبران کی ملاقات

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )نئے تعینات ہونے والے انچارج پولیس فاروقہ طاہر محمود سے فاروقہ پریس کلب رجسٹرد کے ممبران سے ملاقات سب انسپکٹر طاہر محمود نے بتایا ہے کہ عملے کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے۔

کہ چوکی میں آنے والے سائل کو عزت اور احترام سے پیش آئیں اور انکا مسعلہ بار بار چکر لگوانے کی بجائے فوری حل کیا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے بتایا کہ انجمن تاجران نے سیکورٹی کا زبردست انتظام کر رکھا ہے جس سے شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں