7 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کووارننگ6میڈیکل سٹورز کے کیس ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

 7 میڈیکل سٹوروں کے مالکان  کووارننگ6میڈیکل سٹورز کے  کیس ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 64 واں اجلاس اے ڈی سی جی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمیاں کاشف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہو ش نگا ہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی، عیسیٰ خیل محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔اجلا س میں اے ڈی سی جی نے ڈرگ رولز کی خلا ف ورزی کر نیوالے 17 میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی۔ اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 7 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کووارننگ،6 0 میڈیکل سٹورز کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، ایک میڈیکل سٹور کی دوبارہ انسپکشن کا حکم دیا ۔جبکہ03 میڈیکل سٹورز مالکا ن کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی۔اے ڈی سی جی نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے اور غیر رجسٹرڈ، ممنو عہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت اور ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں