بارش سے موسم خوشگوار فصلوں کو نقصان کا خدشہ
میانوالی(نامہ نگار) گذشتہ رات میانوالی، عیسیٰ خیل، چشمہ، موچھ، داود خیل اور پپلاں کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا، تاہم گندم، چنا اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ بارش کے باعث گلی کوچے پانی سے بھر گئے ۔