امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ دنیا کے امن کے لیے خطرہ :زاہد نذیر بھٹی ، آسیہ مقبول
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی رہنماؤں زاہد نذیر بھٹی اور آسیہ مقبول نے امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا کہ دنیا کو جنگوں کے بجائے امن کی اشد ضرورت ہے۔
کیونکہ جنگیں صرف تباہی، انسانی نقصان اور غربت لاتی ہیں۔ پائیدار امن بقائے باہمی، باہمی احترام اور انسانی زندگی کی بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ عالمی تنازعات کے خاتمے ، مذاکرات کے فروغ اور دنیا بھر میں سکون و سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔