دھوکہ دہی کے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

دھوکہ دہی کے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری لین دین میں دھوکہ دہی کے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی علی رضا سے بھاری رقم ہتھیانے کے الزام میں نامزد ملزم عامر شہزاد کو پولیس نے دورانِ سفر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے مفرور اور اشتہاری تھا، جس کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے ، تاہم گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹریولنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں