بھٹو کی برسی، دعائیہ تقریب 4 اپریل کو پیپلز سیکرٹریٹ میں ہوگی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب چار اپریل بروز جمعہ پیپلز سیکرٹریٹ اقبال کالونی میں منعقد ہوگی۔
اس سلسلہ میں مشاورتی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ پیپلزپارٹی چک 39 شمالی میں ضلعی صدر ملک حامد نواز اعوان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی تھے ۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ برسی کی تقریب میں شرکاء اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے ، جنہوں نے محروم طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی اور عوامی خدمت کی۔