ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے کو تیار :سبطین شاہ نقوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلِ بیت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پوری امت مسلمہ متحد اور متفق ہے ، جبکہ دفاع وطن کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہیں، تاہم تقسیم کی وجہ سے مسلمان انتشار اور دہشتگردی کا شکار ہیں۔ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مکہ اور مدینہ کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے لاکھوں نوجوان تیار ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔