اخراجات میں کمی کے حکومتی اقدامات خوش آئند: مرزا محمد الیاس
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی میئر مرزا محمد الیاس نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔
خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیش نظر یہ ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اخراجات میں کمی ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔