کندیاں مین بازار میں ٹف ٹائل منصوبہ شروع، فنڈز جاری

کندیاں مین بازار میں ٹف ٹائل منصوبہ شروع، فنڈز جاری

کندیاں مین بازار میں ٹف ٹائل منصوبہ شروع، فنڈز جاری بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور آمد و رفت بھی بہتر ہو جائیگی

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں مین بازار میں ٹف ٹائل لگانے کیلئے 20لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹھیکیدار کی جانب سے کام کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔فیصل چوک مین بازار سے ریلوے اسٹیشن چوک تک سڑک کی حالت طویل عرصے سے انتہائی خستہ تھی، جس کے باعث تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ٹف ٹائلز کی تنصیب سے نہ صرف بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ آمد و رفت بھی بہتر ہو جائیگی۔مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اور سابق ایم پی اے فیروز جوئیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل کے حل اور فنڈز کے اجرا پر وہ سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں