میانوالی ایکسپریس میں کوچز کی کمی، مسافروں کو مشکلات
میانوالی ایکسپریس میں کوچز کی کمی، مسافروں کو مشکلات مسافر سخت پریشانی سے دوچار ، وفاقی وزیر ریلوے سے نو ٹس لینے کا مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دنیا) محکمہ ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ماڑی انڈس تا لاہور براستہ کندیاں چلنے والی میانوالی ایکسپریس میں کوچز کی عدم دستیابی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چند روز قبل محکمہ ریلوے کی جانب سے میانوالی ایکسپریس کو این سی ایس کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے ٹرین کے ساتھ کوچز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے باعث سفر کرنے والے مسافر سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔این سی ایس کمپنی کی جانب سے صورتحال کے پیش نظر مسافروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی ایکسپریس کے لیے منظور شدہ مکمل کوچز فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔