بجلی کے بلوں میں میٹر رینٹ شامل کر کے بھیجنے کا انکشاف

بجلی کے بلوں میں میٹر رینٹ شامل کر کے بھیجنے کا انکشاف

بجلی کے بلوں میں میٹر رینٹ شامل کر کے بھیجنے کا انکشاف 600سے 900روپے تک میٹر رینٹ بھیجا جا رہا ،صارفین کا احتجاج

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )فیسکو کی جانب سے گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 600سے 900روپے تک میٹر رینٹ شامل کر کے بل بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر صارفین میں شدید احتجاج پایا جا رہا ہے ۔مسلم لیگی کارکن حکیم مختار انجم نے کہا کہ بجلی کا میٹر صارف کی ملکیت ہوتا ہے ، جس کی قیمت وہ پہلے ہی ادا کر چکا ہے ، اس پر اضافی میٹر کرایہ عائد کرنا کھلی ناانصافی ہے ۔افضل شیخ نے اس اقدام کو واپڈا کی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔رانا نزاکت علی کا کہنا تھا کہ واپڈا صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مختلف حیلوں بہانوں سے مالی بوجھ بڑھا رہا ہے ، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔عبدالرزاق صدیقی نے بھی میٹر رینٹ کے نام پر لوٹ مار بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں