غیر قانونی تمباکو کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑی مقدار میں ضبط

غیر قانونی تمباکو کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑی مقدار میں ضبط

غیر قانونی تمباکو کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑی مقدار میں ضبطغیر قانونی کاروبار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا: دکانداروں کو پیغام

بھلوال (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل اور پیرا (PERA) فورس نے تمباکو کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے گئے اور متعدد ریٹیل آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا تاکہ اسمگل شدہ اور بغیر ڈیوٹی والے سگریٹ کی فروخت کی نشاندہی کی جا سکے ۔کارروائی کے دوران صوبائی قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی مقدار میں غیر قانونی تمباکو مصنوعات ضبط کر لی گئیں، جنہیں بعد ازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے کر دیا گیا تاکہ قانونی کارروائی اور جرمانے کی وصولی کا عمل شروع کیا جا سکے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دکانداروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ غیر قانونی کاروبار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ ٹیکس چوری کے خاتمے اور عوام کو معیاری و قانونی مصنوعات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں