بھلوال میں کھادوں کی قیمتوں کا جائزہ، سٹرَس باغات کے معائنے

بھلوال میں کھادوں کی قیمتوں کا جائزہ، سٹرَس باغات کے معائنے

بھلوال میں کھادوں کی قیمتوں کا جائزہ، سٹرَس باغات کے معائنےاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن تحصیل بھلوال نے غلہ منڈی کا دورہ کیا

بھلوال (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن تحصیل بھلوال نے غلہ منڈی بھلوال کا دورہ کیا جہاں کھادوں کی قیمتوں اور دستیاب اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران ڈیلرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور موقع پر موجود کھادوں کی دستیابی کو بھی چیک کیا گیا۔افسر نے ہدایت کی کہ کھادیں سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بروقت اور مناسب نرخوں پر کھادوں کی فراہمی محکمہ زراعت کی اولین ترجیح ہے ۔

دوسری جانب تحصیل بھلوال اور بھیرہ کے ہارٹیکلچر انٹرنز نے فیلڈ وزٹس کے دوران مختلف علاقوں میں سٹرَس (کینو) کے باغات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو باغات کے بہتر انتظام، پیداوار میں اضافے اور کیڑوں و بیماریوں کے مؤثر تدارک کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔انٹرنز نے جدید زرعی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا تاکہ سٹرَس کی کوالٹی اور پیداوار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ کاشتکاروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عملی رہنمائی ان کیلئے نہایت مفید ثابت ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں