بھاگٹانوالہ:پو لیس کیساتھ مقابلہ‘ ایک زخمی ملزم گرفتار

بھاگٹانوالہ:پو لیس کیساتھ مقابلہ‘ ایک زخمی ملزم گرفتار

بھاگٹانوالہ:پو لیس کیساتھ مقابلہ ایک زخمی ملزم گرفتارملزم سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ،فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کی سربراہی میں 73پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملز موں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملز موں کا تعاقب کیا، جس دوران ان کا موٹر سائیکل سلپ ہو گیا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم غلام مصطفیٰ ولد برخوردار مسلم شیخ سکنہ بھاگٹانوالہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا اور اسی کے باعث چک 25 جنوبی میں 6افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔یہ کارروائی ڈی ایس پی غازی قیصر عباس گجر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ پولیس کے مطابق مفرور ملز موں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسے اقدامات سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں