ٹوبہ :سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کا انکشاف
ٹوبہ :سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کا انکشاف زمینوں کو ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بعض بااثر نمبرداروں کی جانب سے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نمبرداروں کو دی گئی گرانٹ کے علاوہ اضافی سرکاری رقبے پر بھی قبضے کیے جا رہے ہیں، جبکہ اثر و رسوخ کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کو ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے جبکہ عام شہریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی کو فوری واگزار کروایا جائے اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔