سیکرٹری لیبر کا دورہ، سوشل سکیورٹی ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح
سیکرٹری لیبر کا دورہ، سوشل سکیورٹی ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاحسرگودھا ڈائریکٹوریٹ کی ریکوری اور کنٹری بیوشن کلیکشن کے حوالے سے بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال اور کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سرگودھا کا دورہ کیا اور سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ آفس میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سرگودھا ڈائریکٹوریٹ کی ریکوری اور کنٹری بیوشن کلیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری لیبر پنجاب اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے ریکوری اور کنٹری بیوشن کلیکشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران مریضوں سے ملاقات بھی کی گئی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ اس موقع پر سوشل سکیورٹی ہسپتال سرگودھا میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال نے ہسپتال کے انتظامات کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ورکرز کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔