چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتیں ،لاکھوں لوٹ لئے

چوری و نقب زنی کی مختلف  وارداتیں ،لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران بہک دائم کے خضر حیات،46شمالی کے محمد امجد،سبحان کالونی کی نورین فیضان اور میاں حیات کالوی کی رخسانہ بی بی کے گھروں سے قیمتی زیورات۔۔

لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر اشیاء،شاہ محمد کالونی کے محمد حیات کے گودام اور 91شمالی کے عبدالجبار کے فارم ہاؤس سے بھاری مالیت کا سامان،2جنوبی کے محمد عمران کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں