لاپتہ لڑکے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
کالاباغ ( نمائندہ دنیا) تھانہ کالاباغ پولیس نے ٹولہ منگلی سے لاپتہ ہونے والے 16/17 سالہ مصدق اقبال کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔
تھانہ کالاباغ پولیس کو ٹولہ منگلی کا رہائشی عابد نور نے درخواست دی کہ اس کا 16/17 سالہ بیٹا مصدق اقبال گھر سے نکلا ہے اور واپس نہیں آیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر عصمت اللہ خان اور انکی ٹیم نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لڑکا کی تلاش شروع کردی۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرائیں۔ اور عللاقے میں سرچنگ کی اور مصدق اقبال کو تلاش کرکے والد کے حوالے کردیا۔مصدق کے والد عابد نور نے میانوالی پولیس کے بروقت تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔