ٹریکٹر خرید کر کاشتکار سے روپے ہتھیا لئے

ٹریکٹر خرید کر کاشتکار سے روپے ہتھیا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریکٹر خرید کر کاشتکار سے روپے ہتھیا لئے۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ موضع ماڑی کے رہائشی قیصر ممتاز سے جھنگ کے رہائشی محمد بخش نے ٹریکٹر خرید کر سات لاکھ روپے نقد ادا کئے اور باقی 15لاکھ روپے کا چیک دے کر ٹریکٹر لے گیا، بعدازاں چیک متعلقہ بینک نے بوگس قرار دیتے ہوئے ڈس آنر کر دیا،جس پر متاثرہ کاشتکار نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو موصوف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں