مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم  زخمی حالت میں گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)پپلاں پولیس کا ملزمان کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ پولیس نے چک 10 ایم ایل کے قریب 3 مسلح ملزمان کی موجودگی پر ریڈ کیا ملزمان مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی لے کر فرار ہو رہے تھے پپلاں پولیس موقعہ پر پہنچی ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی۔

 پولیس پارٹی کی حفاظت خود اختیاری کے تحت محدود جوابی فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکر لئے ۔ ملزم کی شناخت شاہزیب سکنہ سندانوالہ کے نام سے ہوئی ملزم سے چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد، ملزم 13 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا زخمی ملزم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں میں منتقل کردیا گیا ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں