چشمہ بیراج کالونی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے پر تقریب
کندیاں (نمائندہ دنیا)چشمہ بیراج کالونی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر ایک نہایت شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا صلاحیتوں کو سراہا گیا۔
جس میں تعلیمی، سماجی اور سرکاری شخصیات کے ساتھ ساتھ طلبہ اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں چیف انجینئر واپڈا جناب خیر محمد شیخ، ایکسیئن واپڈا محمد عمر، معروف سماجی شخصیت ملک تنویر تلوکر اور ڈاکٹر مظہر حسین شامل تھے ۔ مہمانانِ گرامی کی آمد پر سکول کے طلبہ نے پھول پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں طلبہ نے ملی نغمے ، اور تقاریر کی جن میں تعلیم کی اہمیت اور قومی یکجہتی کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ ان پروگرامز کو حاضرین کی جانب سے بھرپور داد ملی اور طلبہ کی