گاڑیوں کے غیر قانونی یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث اوور ہیڈ برجز قینچی موڑ پل47سیٹلائٹ ٹاؤن چونگی نمبر9 میں موٹر سائیکل سواروں چنگ چی رکشوں اور گاڑیوں کے غیر قانونی یو ٹرن حادثات کا سبب بننے لگے۔
شہریوں نے بڑھتے ہوئے ان حادثات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام سے ان مقامات پر ملازمین کی ڈیوٹی لگانے کی استدعا کی ہے تاکہ غیر قانونی یو ٹرن نہ لے سکیں.