کوئی سیکرٹری یا ماتحت عملہ ناجائز پیسوں کا مطالبہ کرے تو دفتر رجوع کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے کہا کہ محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے بوگس اور جعلی سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
جعلی نکاح نامہ بنانے والے نکاح رجسٹرار اور یونین سیکرٹریز کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے شفافیت کے لئے جلد ہی ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جا رہی ہیں جس سے دو نمبر پیدائش اموات سرٹیفکیٹ کی روکنے میں مدد ملے گی۔ عوام سے درخواست ہے کوئی سیکرٹری یا ماتحت عملہ ناجائز پیسوں کا مطالبہ کرے تو دفتر رجوع کریں۔