شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ عطاء شہید پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتارکر کے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ بھیرہ پولیس نے دوران کاروائی ملزم شاہ زین سے بندوق 12 بور رپیٹر، عنصر سے کلاشنکوف برآمد کر لی ۔ملزم نوشیرواں سے پسٹل 30 بور جبکہ ملزم عثمان سے بھی پسٹل 30 بور برآمد کر لئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں