چار روز وقفہ وقفہ سے چلنے بارش اور ژالہ باری

چار روز وقفہ وقفہ سے  چلنے بارش اور ژالہ باری

دریاخان(نمائندہ دنیا)مسلسل چار روز وقفہ وقفہ سے چلنے بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل شدید متاثر کاشتکاروں میں مایوسی پھیل گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز مسلسل وقفہ وقفہ سے چلنے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری سے انارشاہ کاٹھ موڑ دُلے والا ڈگر اعوان اور دیگر دیہی علاقوں میں گندم اور چنے کی فصل مکمل ختم ہو گئی جبکہ چنوں کے نام و نشان تک مِٹ گئے کنو کے باغات پر لگے پھول اور پھل تک ختم ہو گئے۔ جس سے کاشتکاروں میں مایوسی پھیل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں