مڈھ رانجھا اور گردونواح میں ہواؤں کیساتھ بارش

مڈھ رانجھا اور گردونواح میں  ہواؤں کیساتھ بارش

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں ہواؤں کیساتھ بارش برستی رہی۔دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے ۔

مڈھ رانجھا اور گردونواح میں جمعرات کی رات کو بارش شروع ہوئی جورات کو وقفہ وقفہ سے ہواؤں کیساتھ بارش برستی رہی جبکہ جمعہ کے روز بھی دن بھر آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے اور ہواؤں کیساتھ ہلکی پھلکی بارش بھی برستی رہی ۔ حالیہ دنوں میں تیز ہواؤں کیساتھ مسلسل بارشیں برسنے سے گندم کی تیار فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے کے اندیشہ سے کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور موسم صاف ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں