چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ،اخراج بھی شروع
میانوالی (نامہ نگار )ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج بھی شروع ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارشوں کے بعد یہاں چشمہ بیراج میں پانی کے بہاو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور چشمہ بیراج کے 50 میں سے 17 سپل ویز اوپن ہو گئے ہیں جبکہ چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئی ہیں جبکہ گذشتہ روز چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 48701 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی اور چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 48501 کیوسک ہو گیا تھا علاوہ ازیں بیراج میں پانی کا لیول 648 فٹ ہو گیا ہے ۔جاری حالیہ بارشوں سے اب پانی کی آمد بڑھتی ہی جائے گی کیونکہ آگے فلڈ سیزن شروع ہے