مسیحی ملازمین میں راشن اور تحائف تقسیم

مسیحی ملازمین میں راشن  اور تحائف تقسیم

خوشاب(نمائندہ دنیا )مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نسیحی ملازمین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔

جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب لابر مسیحی ملازمین میں راشن تقسیم کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ کریسچئن کمیونٹی سمیت اسلام ی جمہوریہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق دنیا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ یہ تقریب اس لئے منعقد کی گئی ہے مسیحی برادری کے ملازمین اپنے مذژہبی تہوار کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں