شادی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
میانوالی (نامہ نگار)پائی خیل کے رہائشی شریف سادہ شہری کی طرف سے شادی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے کندیاں کے ایک گروپ کے خلاف پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے رہائشی رحمت اللہ خان ولد احمد خان نے 3 اشخاص لال خان ولد احمد خان قوم پٹھان درو خیل سکنہ پائی خیل اور فتح شیر ولد علی محمد و اقبال ولد صدیق موچی سکنائے کندیاں کے خلاف ڈی پی او میانوالی کو تحریری درخواست کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے اس گینگ نے شادی کا جھانسہ دے کر دو سال قبل 1 لاکھ 70 ہزار روپے لیئے جو آج تک نہ ہی یہ رقم واپس لوٹا رہے ہیں اور نہ شادی کروا رہے ہیں ۔شادی کے جھانسے میں پیسے دے کر بھی وہ اکیلا رہتے ہوئے دو سالوں سے محبتی خیالات میں مبتلا رہ رہ کر تھک گیا ہے اب برائے کاروائی آیا ہوں شادی کرائی جائے یا رقم واپس دلائی جائے ۔ جس پر کندیاں پولیس نے انسانی مدد کے جذبات سے بھرپور قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔