مونو مینٹنس سمیت تاریں چوری کرتے ایک شخص گرفتار

مونو مینٹنس سمیت تاریں  چوری کرتے ایک شخص گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے لگائی گئی لائٹنگ اور مونو مینٹنس سمیت تاریں چوری کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔

پی ایچ اے حکام کے مطابق قبل ازیں بھی لائٹس اور تاریں چوری کر کے لے جا نے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں گزشتہ علی الصبح چوکیدار نے اولڈ سول لائن میں تاریں اور لائٹس چوری کرتے ہوئے تین افراد کو دیکھا اور تعاقب کر کے ایک کو قابو کر لیا جبکہ دو افراد فرار ہو گئے ، پکڑے گئے ملزم سے 6سو گز تار وں کے کوائلز،ڈیڑھ درجن سے زائد ایل ای ڈی لائٹس و دیگر اشیاء برآمد ہوئیں، ملزم کو پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں