ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے اجراء کے طریقہ کار پر بریفنگ

ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ اور  دیگر سرکاری دستاویزات کے  اجراء کے طریقہ کار پر بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منیجر ای خدمت مرکز ثاقب حسن نے کمشنر کو مختلف سروسز، جن میں ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے اجراء کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

 کمشنر نے سروسز کے معیار، شفافیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ای خدمت مرکز میں جدید سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مرکز میں صفائی، نظم و ضبط اور عملے کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں