پانی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے ترجیح بنیادوں اقدامات کر رہی ،ایم ڈی واسا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واسا سرگودھا راؤ ابوبکر نے کہا کہ واسا شہریوں کو صاف پینے کے پانی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے ترجیح بنیادوں اقدامات کر رہی ہے۔
اس سلسلہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے میگا پراجیکٹ کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی ہے اس منصوبے پر 22ارب روپے لاگت آئے گی اس منصوبے کے تحت دریائے چناب سے پانی لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے شہر کے پینے کے پانی اور سیوریج کے نظام میں بہتری آجائے گی۔ شہری اپنے پینے کے پانی اور سیوریج فیس کی ادائیگی بروقت کریں تاکہ یہ منصوبے جلد مکمل ہوسکیں جن کے کنکشن غیر قانونی ہے کارروائی اور جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے کنکشن بغیر جرمانہ کے ریگو لائز کرا لیں تاکہ پریشانی سے بچ سکیں