پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام :منیب سلطان چیمہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  عوام دشمن اقدام :منیب سلطان چیمہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر محمد منیب سلطان چیمہ نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان کو جنم دے گا، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، ایسے میں پیٹرول بم گرانا کھلی ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے ۔محمد منیب سلطان چیمہ نے مزید کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑیں گے ۔ جس سے عوام کی قوتِ خرید مزید کم ہو جائے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں