ہسپتالوں میں ادویات کا 10 فیصد ریزرو رکھنے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر کی ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود ادویات کا دس فیصد ایمرجنسی صورتحال کے لیے بطور ریزرو محفوظ رکھا جائے ۔
اس حوالے سے سپیشل پرچیز کمیٹی کو بھی خصوصی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے کہ ادویات کی تقسیم اور منصوبہ بندی کے دوران اس امر کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام ممکنہ سیلاب 2026 یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ قبل از وقت تیاری کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔