کندیاں پولیس کی کارروائی،5 ملزم گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن 5 ملزمان زاہد عباس، سیف اللہ، غلام شبیر، اظفر نذیر، محمد سجاد سے 5 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔