کندیاں : ایسٹر کے حوالے میونسپل کمیٹی کی جانب سے تقریب
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے حوالے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوہدری ظفر اقبال، ہیڈ کلرک محمد سمیع، ملک تنویر اسڑ اور دیگر عملے نے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کی اس موقعہ پر مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا اور مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔