127 چوری شدہ موبائل فونز برآمد ، مالکان کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کی کامیابی، رواں سال 127 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبا ل کے مطابق پولیس نے ماہ مارچ میں 45 جبکہ رواں سال 2026 میں 127 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ،برآمد شدہ موبائل فونز ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے اصل مالکان کے حوالے کیے ،شہریوں نے سرگودہا پولیس کی کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیاہے ۔