کمشنر کا دورہ ،بارش کے بعد نکاسی آب تیز کرنے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے حالیہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایم ڈی واسا ابو بکر عمران کے ہمراہ نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور مختلف چوکوں کا معائنہ کیا جہاں بارش کا پانی جمع تھا۔ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے ۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا مشترکہ طور پر اقدامات جاری رکھیں گے ۔