نوسرباز خاتون نے شہری کو بھاری رقم سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نوسرباز خاتون نے شہری کو بھاری رقم سے محروم کر دیا اور رفوچکر ہو گئی۔
جناح کالونی کا عزیز اﷲ سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کروانے کیلئے لفٹ کے ذریعے بالائی منزل پر جا رہا تھا کہ جس میں ایک نامعلوم خاتون اور12سالہ بچی بھی موجود تھی، اس دوران اچانک خاتون نے کانپنا شروع کر دیا اور مذکورہ شخص کے اوپر گر گئی اسی اثناء میں خاتون نے عزیز اﷲ کا پرس نکال لیا جس میں 85ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کار ڈ تھا ،لفٹ سے اترتے ہی خاتون اور بچی دونوں غائب ہو گئیں۔ ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔