بھٹو عوامی شعور کے بانی ،عظیم رہنما تھے ، سینیٹر ملک شہادت

 بھٹو عوامی شعور کے بانی ،عظیم رہنما تھے ، سینیٹر ملک شہادت

بھٹو عوامی شعور کے بانی ،عظیم رہنما تھے ، سینیٹر ملک شہادتخدمات کے باعث وہ آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں اور رہینگے : گفتگو

خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے ، جن کی خدمات کے باعث وہ آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو وہ پہلے عوامی لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور براہ راست ووٹ ڈالنے کا حق فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ملک شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنے روشن مستقبل کی امید سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کے نظریے پر کاربند ہے اور ان شاء اللہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں