امجد اقبال رانجھا کو خوشاب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات
خوشاب(نمائندہ دنیا )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے امجد اقبال رانجھا کو خوشاب کا نیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کر دیا ،مسٹرامجد اقبال رانجھا خوشاب تعیناتی سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور رجسٹرار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
ان کی یہ تعیناتی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب مسٹر عبدالرحیم کے بطور ڈائریکٹر جنرل لاہور ہائی کورٹ تبادلہ کے بعد کی گئی ہے ۔