بچے کیساتھ مبینہ زیادتی‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
بچے کیساتھ مبینہ زیادتی‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیاملزم ورغلا کر کھیت میں لے گیا، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے
میانی (نامہ نگار)میانی 12سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔میانی کے نواحی علاقہ ودھن میں 12سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔تھانہ میانی میں درج کروائی گئی رپورٹ میں مدعی حافظ محمد نواز (سکنہ ودھن)، جو بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دیتے ہیں‘ والدنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انکا 12سالہ بیٹا محمد کاشف نواز، جو ایک نجی سکول کا طالب علم ہے ، کو ملزم محمد فیضان نے مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر اور تیس روپے کا لالچ دے کرکھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا واقعے کی اطلاع ملتے ہی میانی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔