ہر ماہ اے ڈی ایل جی اور ڈی سیز سے میٹنگ کر کے رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام ڈائریکٹرزکو اپنی اپنی ڈویژن کی یونین کونسلوں کی شکایات کے ازالے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہر ماہ اے ڈی ایل جی اور ڈی سیز سے میٹنگ کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے کہا گیاہے۔
کہ کم از کم اپنے اضلاع کی پانچ مختلف یو سی کی ماہانہ انسپکشن کرنے جبکہ ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ کو پیدا ہونے والے بچوں، وفات پا جانے والوں، طلاق اور میرج کے اندراج کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کرنیکی ہدایت کی ہے ۔