پاکستان کے حا لات انتہائی گھمبیر ہیں ،نور حیات کلیا ر

 پاکستان کے حا لات انتہائی  گھمبیر ہیں ،نور حیات کلیا ر

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے راہنما نور حیات کلیا رنے کہا ہے کہ پاکستان کے حا لات انتہائی گھمبیر ہیں اور وہ دنیا کے مختلف ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 یہ صورتحال کسی لطیفے سے کم نہیں انھوں نے کہا کہ جن ممالک میں جنگ ہے ان ممالک میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں وہاں نہ لوڈ شیڈنگ ،نہ لاک ڈاون نہ سکول بند ہیں اور ہر کام معمول کے مطابق ہو رہے ہیں جبکہ ایران امریکہ جنگ کی سزا پاکستانی عوام اور طالب علموں کو دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ عوام ان پالیسی سازوں کو خراج تحسین پیش کریں یا انکی پالیسیوں پر ماتم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں